ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / واضح اکثریت کو بھول جا ئیں حکومت سازی کے لیے بھی نشست نہیں مل سکے گی : بی جے پی لیڈرسنجے کاکڑ 

واضح اکثریت کو بھول جا ئیں حکومت سازی کے لیے بھی نشست نہیں مل سکے گی : بی جے پی لیڈرسنجے کاکڑ 

Mon, 18 Dec 2017 00:09:03    S.O. News Service

نئی دہلی17دسمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) گجرات اسمبلی انتخابات کے نتائج سامنے آنے میں گرچہ اب کچھ ہی گھنٹوں کی دیری ہے ، تاہم اسی دوران بی جے پی کے ایک لیڈر نے سنسی خیز انکشاف کرکے بی جے پی خیمہ کی خوشیوں پر پانی پھیرنے کی کوشش کی ہے ۔ راجیہ سبھا ممبر سنجے کاکڑ نے تہلکہ خیز انکشاف کرکے اپنی ہی پارٹی کی مصیبت بڑھا دی ہے ، انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اگر بی جے پی حکومت سازی کے لیے ہی نشستیں حاصل کرلے یہی اس کے لیے غنیمت ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ دوسری طرف گرچہ کانگریس اکثریت کے اعداد و شمار کے قریب تک پہنچ جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ پارٹی نے ریاست میں حکومت برقرار رکھی تو یہ محض صرف نریندر مودی کی وجہ سے ہوگا ۔ کا کڑے نے دعوی کیا کہ ان کی ٹیم نے گجرات میں ایک سروے کیا ہے اور ان کا یہ دعوی سروے کے نتائج پر مبنی ہے۔انہوں نے اس کی تقصیل دیتے ہوئے کہا کہ میں نے چھ اشخاص پر مشتمل ایک ٹیم گجرات میں انتخابی معائنہ کے لیے بھیجی تھی وہ ٹیم گجرات کے دیہی علاقوں میں گئی جہاں کسان ، مزدوراور یومیہ مزدور سے مل کر ان کے تاثرات جاننے کی کوشش کی، ملاقات کے بعد انہوں نے ایک رپورٹ تیار کی۔ ان کے سروے اور مشاہدے کی روشنی میں میں یہ کہنے میں حق بجانب ہوں کہ بی جے پی گجرات اسمبلی انتخابات میں اپنی شبیہ کھوچکی ہے ۔اور ان کے تاثرات یہ واضح کرتے ہیں کہ بی جے پی گجرات انتخابات میں واضح اکثریت تو کجا؟ اقتدار سازی کے لیے بھی نشست نہیں حاصل کر پائے گی ۔ کاکڑے نے اپنے گمان کے مطابق کہا کہ ریاست گجرات میں سرکار مخالف لہریں چل رہی ہیں اور بی جے پی کو اس مخالف لہر کی قیمتیں چکانی پڑ سکتی ہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند ریلیوں میں پارٹی کے رہنماؤں نے ترقی پر ایک لفظ نہیں بولا مگر اس کے باوجود انہوں نے کانگریس پر اوچھی سیاست اور الزامات کو درست سمجھا حتی کہ پاکستان کو بھی گھسیٹنے کی کوشش ہوئی جو کہ بی جے پی کی سطحی سیاست کا پتہ دیتے ہیں ۔ واضح ہو کہ پیر کے روز گجرات اور ہماچل پردیش میں اسمبلی انتخابات کے نتائج آئیں گے۔ یہ خیال ر ہے کہ گجرات اسمبلی کے انتخابات کے نتائج 2019 میں لوک سبھا انتخابات کی تصویر کا واضح رخ بتائیں گے ۔


Share: